Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اسلامک اسٹیٹ میں کیرالا کے نوجوانوں کی بھرتی دہلی میں ایک بہاری خاتون گرفتار

اسلامک اسٹیٹ میں کیرالا کے نوجوانوں کی بھرتی دہلی میں ایک بہاری خاتون گرفتار

کسارا گڈ ( کیرالا ) ۔ 3 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کی متوطن ایک 29 سالہ خاتون جس پر کیرالا سے مرد و خواتین کو اسلامک اسٹیٹ میں بھرتی کروانے کا شبہ ہے ۔ ریاستی پولیس نے نئی دہلی سے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ بہاری خاتون یاسمین احمد کو کیرالا پولیس کی ٹیم نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے عین اس وقت پکڑلیا جب اتوار کے دن کابل کے لیے روانہ ہورہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس خاتون نے ایک کیرالا کے نوجوان عبدالرشید ساکن کسارا گڈ سے قریبی تعلقات ہیں شبہ ہے کہ کیرالا کے 21 باشندوں کی گمشدگی کے پس پردہ اس نوجوان کا ہاتھ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو کل شام دہلی سے یہاں منتقل کیا گیا اور تفصیلی پوچھ تاچھ کے بعد آج مقامی عدالت میں پیش کرنے پر ریمانڈ میں دیدیا گیا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ بہاری خاتون ، عبدالرشید کی دوسری بیوی ہے جس نے ریاست کے نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کروانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر پنارائی وجین نے میڈیا کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی اسمبلی کو مطلع کیا تھا کہ ریاست کے 21 افراد لاپتہ ہیں ۔ جس میں کساراگڈ کے 17 اور پالکھڈ کے 4 افراد شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ افراد شام اور افغانستان روانہ ہوگئے ہیں ۔ جہاں پر اسلامک اسٹیٹ کے تربیتی کیمپ ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT