Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادی حلب تک پہنچ گئے !

’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادی حلب تک پہنچ گئے !

دمشق۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام)شام میں سرگرم انتہا پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجو پیشقدمی کرتے ہوئے حلب شہر کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔ وہ حلب کے شمالی کنارے سے صرف دو کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ اسی جانب اب جہادیوں کو اسد حکومت کی فوج کا سامنا ہو گا۔ حلب کا شمالی علاقہ حکومتی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسندوں کو روس کے فضائی حملوں اور سمندر سے داغے گئے میزائلوں کا بھی سامنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری لڑائی کے بعد یہ جہادی اب پہلی مرتبہ حلب کے انتہائی نزدیک تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق گھمسان کی لڑائی میں فریقین کے بے شمار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT