Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / اسلامک اسٹیٹ کے نام نہاد دارالخلافہ میں دراڑ

اسلامک اسٹیٹ کے نام نہاد دارالخلافہ میں دراڑ

رقہ کو الگ تھلگ کرنے امریکی مہم کامیاب، داعش قیادت کا انخلاء
واشنگٹن۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزارت دفاع پنٹگان نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) گروپ کی خود ساختہ خلافت کے دارالخلافہ کہلائے جانے والے شام کے علاقہ رقہ پر دباؤ ڈالنے اور اس کو ملک کے ماباقی حصوں سے الگ تھلگ کرنے کیلئے کئی ماہ سے جاری مہم بالآخر سودمند ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس جہادی تنظیم کا انتظامی گڑھ بکھرنے لگا ہے۔ پنٹگان کے ایک ترجمان نیوی کیپٹن جف ڈیوس نے کہا ہے کہ ’’ اسلامک اسٹیٹ قائدین اب رقہ چھوڑنے کے عمل کا آغاز کرچکے ہیں اور دریا کے دور دراز میں واقع نشیبی علاقوں سے اپنی سرگرمیاں چلارہے ہیں۔‘‘انہوں نے گذشتہ روز کہا تھا کہ آئی ایس کے کئی سرکردہ ’ عہدیدار‘ دیرالذور کی سمت دریائے فرات کے شمالی کنارے مشرق کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ اب وہ رقہ کے تقریب سقوط کا اندازہ کرچکے ہیں۔ ڈیوس نے مزید کہا کہ ’’ اب ہم رقہ میں آئی ایس قیادت کا انخلاء دیکھ رہے ہیں۔‘‘ جف ڈیوس نے اس جہادی تنظیم کے ناگزیر زوال کی پیش قیاسی کی ہے اور تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ شام کے اس شہر کیلئے ایک سخت لڑائی کے اندیشے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT