Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اسلامک فینانس کے بیشمار فوائد

اسلامک فینانس کے بیشمار فوائد

ہندوستان میں متعارف کرنے سعودی ادارہ کی آر بی آئی سے مشاورت
ممبئی ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامک فینانس کے بیشمار فوائد ہیں اور سعودی عرب اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ( آئی ڈی بی ) سے وابستہ ادارہ ہندوستان میں متبادل راستے کے طورپر اسے متعارف کرنے کیلئے آر بی آئی کو آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔آئی ڈی بی کے خانگی شعبہ کے ادارہ اسلامک کارپوریشن فار ڈیولپمنٹ آف پرائیویٹ سکٹر (آئی سی ڈی ) کے چیف ایکزیکٹیو خالد محمد العبودی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک فینانس کے بارے میں ہم ان کی رائے جاننے کی کوشش کریں گے اور اگر آر بی آئی کا یہ احساس ہو کہ ہندوستان میں یہ قابل اطلاق ہے تو پھر ہمیں اس کام میں مدد کرنے میں خوشی ہوگی ۔ خالد محمد العبودی نے کہا کہ وہ اپنے دورہ کے موقع پر آر بی آئی عہدیداروں سے ملاقات کررہے ہیں۔ وہ اسلامک فینانس کے نظریہ اور اس کے بے شمار فوائد سے واقف کرانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ اسلامک فینانس میں قرض سے متعلق مسائل بالکل کم ہیں کیونکہ جو بینک قرض دیتا ہے وہ صرف فینانسر نہیں بلکہ پارٹنر کے طورپر کام کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوٹے تاجرین کیلئے بھی یہ بے انتہا معاون ثابت ہورہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 2008 عالمی قرض بحران کے باوجود اسلامک فینانس غیر متاثر رہا ۔ انھوں نے کہا کہ معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اس کے ذریعہ کافی مدد ملی ہے ۔ آئی ڈی بی دنیا بھر میں کئی سنٹرل بینکس کو اسلامک فینانس کی ضروت و اہمیت سے واقف کرانے میں کامیاب رہا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ سعودی عرب دورہ کے پس منظر میں العبودی نے کہاکہ بینک نے جس کا ہیڈکوارٹر جدہ میں ہے ، مکۃ المکرمہ میں ہندوستانی حجاج کرام کو رہائشی سہولت کی تعمیر کیلئے 1 بلین ڈالرس کا فنڈ جاری کرنے کافیصلہ کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل کو یادداشت مفاہمت کا مسودہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ آئی ڈی بی نے ہندوستان کے دیہی علاقوں میں ای میڈیکل موبائیل یونٹس کے آغاز کیلئے 50ملین ڈالرس کی رقم مختص کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT