Tuesday , July 25 2017
Home / Top Stories / اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت :گورنر مدینہ منورہ

اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت :گورنر مدینہ منورہ

 

ریاض۔ 10جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مدینہ منورہ پرنس فیصل بن سلمان نے حفظ قرآن کے اسکول سے فارغ طلبہ پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کو عام کریں تاکہ ایک بہتر سماج تشکیل دیا جاسکے۔ انہوں نے چیاریٹیل سوسائٹی کی جانب سے مسجد نبویؐ میں قرآن مجید کا حفظ مکمل کرنے والوں میں اسناد کی تقسیم کے بعد اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ اس تقریب میں جملہ 104 طلباء و طالبات کو اسنادات دیئے گئے۔ پرنس فیصل نے شرکاء سے خواہش کی کہ وہ مذہبی اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں اور دوسروں کیلئے ایک مثال بن جائیں۔ انہوں نے سماج میں پرامن گذارنے کیلئے ان طلبہ کو مثال بننے کا مشورہ دیا۔ چیاریٹیبل سوسائٹی کے صدرنشین علی بن سلیمان العبید نے گورنر اور شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سوسائٹی کی تائید اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس کے علاوہ قرآن مجید کے نسخوں کی اشاعت، اس کی تبلیغ اور حفظ قرآن کی حوصلہ افزائی کے علاوہ نوجوانوں میں تعلیمی شعور بیداری کیلئے تائید پر بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ انتہا پسندی کی روش ترک کرتے ہوئے اعتدال کی راہ اختیار کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT