Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اسلامی عسکریت پسند اور مائوسٹ آسام میں سرگرم: گوگوئی

اسلامی عسکریت پسند اور مائوسٹ آسام میں سرگرم: گوگوئی

گوہاٹی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسان ترون گوگوئی نے آج کہا کہ اسلامی عسکریت پسند اور مائوسٹ ریاست میں سرگرم ہیں لیکن ان کی حکومت ان کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دیگر شورش پسند تنظیمیں بھی ہیں جو گڑبڑ پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلسل تین میعادوں کیلئے چیف منسٹر کے عہدہ پر رہے جس کے دوران ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے شورش پسندی پر قابو پا لیا حالانکہ کئی طاقتیں ریاست کو غیر مستحکم اور اس کی ترقی کو متاثر کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس محاذ پر حکومت انتہائی سرگرم ہے اور ہم اس کی چوکسی برقرار رکھیں گے۔ گوگوئی نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند گروپس جیسے این ڈی ایف ڈی (ایس) اور الفا (آئی) کو یا تو ختم کردیا گیا ہے یا اس کے قائدین گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ یہ تنظیمیں اب ایک دوسرے میں ضم ہوکر خود کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گوگوئی نے کہاکہ جب وہ برسراقتدار آئے تو شورش پسندی عروج پر تھی اور ریاست کو کئی مسائل کا سامنا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ترقی مکمل طور پر جمود کا شکار ہوگئی۔ ان کی حکومت ریاست کے منظرنامہ میں مکمل تبدیلی لانے میں کامیاب رہی۔ اس نے شورش پسندی کے مسئلہ سے مؤثرانداز میں نمٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکوں کی تعمیر، تعلیمات، صحت، ای گورننس، زراعت اور باغبانی پر توجہ دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT