Tuesday , May 23 2017
Home / Top Stories / اسلامی ناٹو کی قیادت کیلئے راحیل شریف سعودی عرب روانہ

اسلامی ناٹو کی قیادت کیلئے راحیل شریف سعودی عرب روانہ

آئندہ ماہ ریاض میں اہم اجلاس، نواز شریف کی شرکت متوقع، وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اور مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے بارے میں پیدا شدہ تشویش کے درمیان پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف 41 ملکوں کے اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کیلئے آج ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل کو تین دن قبل تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل کے بعد پاکستانی حکومت کی طرف سے اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ 60 سالہ راحیل شریف کو ’’مسلم ناٹو‘‘ سے موسوم اس فوجی اتحاد کی تین سال تک قیادت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل کی خدمات کے حصول کیلئے سعودی عرب تین ماہ قبل پاکستان سے رجوع ہوا تھا اور حکومت نے انہیں اس اتحاد کی قیادت کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کرلیا ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان رقابت کے سبب جنرل راحیل کے بارے میں فیصلہ کرنا پاکستان کیلئے دشوار تھا لیکن ریاض سے قریبی تعلقات کے سبب اسلام آباد نے جنرل راحیل کو اس فوجی اتحادکا پہلا سربراہ بنانے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت سعودی عرب مئی میں ایک کلیدی اجلاس منعقد کرے گی جس میں فوجی اتحاد کے ضابطوں اور شرائط کا اعلان کیا جائے گا۔ اس تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاقہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف بھی شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT