Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسلامی نظریہ تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش

اسلامی نظریہ تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش

ظہیرآباد ۔ 7 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن

AIITA ملک گیر سطح کی ایک منظم اساتذہ کی رجسٹرڈ تنظیم ہے جو اساتذہ کو اپنے مقصد و منصب سے آگاہ کرتی ہے اور تربیت کا سامان کرتی ہے ان خیالات کا اظہار صدر آئیٹا ظہیر آباد یونٹ جناب سید یوسف نے ظہیرآباد یونٹ کے ماہانہ اجلاس میں کیا ۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز جوائنٹ سکریٹری جناب لئیق احمد کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔ سکریٹری پریس آئیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے آئیٹا کے مقاصد کو پیش کیا جو حسب ذیل ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی و اخلاقی ماحول پیدا کرنا ، تعلیم کو جاہلیت کے اثرات سے پاک کرنے اور اسلامی نظریہ تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ، اساتذہ کی زندگی ، انفرادی و اجتماعی کو زیادہ سے زیادہ اسلامی تعلیمات کے مطابق بنانا ، طلبہ کی فکری علمی و اخلاقی رہنمائی کرنا ، سرکاری تعلیمی پالیسی پر نگاہ رکھنا اور کوشش کرنا کہ کوئی قابل اعتراض چیز طلبہ کو ان کے مذہب اور تہذیب سے بیگانہ اور کسی دوسرے مذہب یا تہذیب سے غلط طور پر متاثر نہ کرے ۔ ہم وطن اساتذہ اور طلبہ کو اسلام سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنا ، اساتذہ کے جائز حقوق کیلئے کوشش کرنا ، مکمل سماج اور خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کرنا شامل ہیں ۔ سکریٹری میڈیا سید اظہرالدین ، رکن عاملہ ارشاد احمد نے بھی مخاطب کیا اور اساتذہ کو نیک مشورے دیئے گئے اس موقع پر سکریٹری آئیٹا ظہیرآباد یونٹ خواجہ نظام الدین نے نظامت کی ۔ ناظم الدین غوری رکن شوری آئیٹا ضلع میدک ، عمران احمد خان ، عبدالنعیم ، رفیع الدین ، سلطان اعظم ، محمد غوث ، نذیر شریف ، یداللہ ، نصیرالدین ، قیصر غوری ، کالے شاہ ولی ، سید روف و دیگر اساتذہ کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT