Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اسلامی پینٹنگ و ماڈلس فن کاری و حسن ذوق کا اعلیٰ نمونہ

اسلامی پینٹنگ و ماڈلس فن کاری و حسن ذوق کا اعلیٰ نمونہ

جامعتہ البنات الاصلاحیہ میں نمائش، آج نمائش کا آخری دن
حیدرآباد ۔ 7 جنوری (راست) مولانا عبدالعلیم اصلاحی ناظم جامعتہ البنات الاصلاحیہ ملک پیٹ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب جامعتہ البنات الاصلاحیہ کی پانچ روزہ اسلامی پینٹنگ نمائش کا افتتاح 4 جنوری بدست پروفیسر محسن عثمانی ندوی عمل میں آیا۔ اس اسلامی پینٹنگ نمائش میں قرآن و حدیث کی تعلیمات کو پینٹنگس اور ماڈلس کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔ مختلف عناوین جیسے امثال القرآن، تاریخ خلافت، حلب کی موجودہ صورتحال، حضرت عمر ؓ کے رفاعی کام، ارضِ شام کی فضیلت، فتنۂ دجال اور مقامِ لُد، باطل نظریات اور ازمس الدینا سبحن المومن، انفاق فی سبیل اللہ، نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن کے تحت طالبات نے بہترین ماڈلس تیار کئے ہیں جسے مشاہدین کافی پسند کررہے ہیں۔ نمائش کا مشاہدہ کرنے والی خاص شخصیات میں احمد بن عبداللہ بلعلہ، پروفیسر محسن عثمانی ندوی (سابق صدر ایفلو شعبہ عربی) ہیں۔ احمدبن عبداللہ بلعلہ نے ناظم جامعہ کو مبارکباد دیا اور کہا کہ پینٹنگس اور ماڈلس کے ذریعہ شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔ ہر چیز بہت خوبصورت اور عمدہ ہے اور ایک پیغام لئے ہوئے ہے۔ پروفیسر محسن عثمانی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی نمائش ہے جس کا مشاہدہ سارے شہر کو کرنا چاہئے۔ نمائش کی تمام چیزیں فن اور حسنِ ذوق کا نمونہ ہیں جن سے طالبات کی وسعتِ نظر اور ثقافت کا اندازہ ہوتا ہے۔ نمائش سے اس مدرسہ کی پاکیزگیٔ ذوق کا پتہ چلتا ہے۔ نمائش کے افتتاح کے بعد سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا جو شام دیر تک جاری رہا۔ نمائش کے پہلے دن سینکڑوں لوگوں نے نمائش کا مشاہدہ کیا۔ یہ نمائش 8 جنوری تک جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT