Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / اسلامی گروپ کا ہندو چیف جسٹس کو برطرف کرنے کا مطالبہ

اسلامی گروپ کا ہندو چیف جسٹس کو برطرف کرنے کا مطالبہ

ڈھاکہ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک اِسلامی گروپ نے اس وقت تنازعہ پیدا کردیا جب ملک کی سپریم کورٹ کے ہندو چیف جسٹس کو عہدہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بنگالی نئے سال کی تقریبات کے لئے فنڈس کی اجرائی بند کی جائے چونکہ ایسا کرنا اسلامی تعلیمات کے مطابق ’’حرام‘‘ ہے۔ علماء لیگ جو خود کو حکمراں جماعت ’’عوامی لیگ‘‘ سے ملحقہ قرار دیتی ہے، نے حکومت کے فنڈس سے بنگالی نیا سال پوہیلا بیساکھ منانے کے لئے احتجاج کرتے ہوئے ہندو چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ علماء لیگ کا کہنا ہے کہ پوہیلا بیساکھ منانے کیلئے فنڈس میں کٹوتی کرتے ہوئے اُس رقم کو مسلم تہوار ’’عید میلادالنبیؐ‘‘ منانے کیلئے مختص کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT