Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں آج ایک کم شدت والا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر اس کی پیمائش 4 نوٹ کی گئی۔ زلزلہ کے جھٹکے پڑوسی پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مبدا صوبہ پنجاب کا اٹوک ڈسٹرکٹ تھا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی جس کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے نوشیرا، ہری پور اور سوابی ڈسٹرکٹ میں محسوس کئے گئے جس سے خوفزدہ ہوکر لوگ اپنے اپنے مکانات سے باہر آ گئے۔ البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT