Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / اسلام آباد کی میریٹ ہوٹل جانے کے خلاف امریکیوں کو انتباہ

اسلام آباد کی میریٹ ہوٹل جانے کے خلاف امریکیوں کو انتباہ

اسلام آباد۔18اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے مضافات میںواقع میریٹ ہوٹل جانے سے گریز کریں ‘ کیونکہ اس پر دہشت گردوں کے حملوں کا امکان ہے ۔ اس ہوٹل میں اکثر غیر ملکی آیا کرتے ہیں ۔ امریکی سفارت خانہ نے اپنے ایک مشورہ میںجو سفارت خانہ کی ویب سائٹ پر شائعکیا گیا ہے کہا کہ سفارت خانہ کو عام حالات کی اطلاع ہے ۔ میریٹ ہوٹل اسلام آباد کو خطرہ ہے اس لئے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس ہوٹل جانے سے گریز کریں ۔20ستمبر 2008ء کو اس ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا جس میں 54سے زیادہ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ مہلوکین میں کئی امریکی شہری بھی شامل تھے ۔ سفارت خانہ کے اس مشورہ سے اس حملہ کی امریکی شہریوں کے ذہنوں میں یاد تازہ ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT