Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / اسلام دشمن تبصرہ پر بنگلہ دیش میں ہندو ٹیچر کو زدوکوب

اسلام دشمن تبصرہ پر بنگلہ دیش میں ہندو ٹیچر کو زدوکوب

ڈھاکہ ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکول کے ہندو ہیڈ ماسٹر کو بنگلہ دیش میں زدوکوب کیا گیا اور مقامی رکن مقننہ کی موجودگی میں اٹھ بیٹھ کروائی گئی کیونکہ مبینہ طور پر اس نے اسلام دشمن تبصرے کئے تھے۔ اس اطلاع پر حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔ پیارستار لطیف ہائی اسکول کے ٹیچر شیامل کانتی بھگت کو مقامی افراد نے زدوکوب کیا تھا کیونکہ بعض نامعلوم افرادنے ٹیلیفون پر اطلاع دی تھی کہ ایک مسجد میں کہا گیا ہیکہ بھکت نے بعض اسلام دشمن تبصرے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT