Sunday , August 20 2017
Home / مذہبی صفحہ / اسلام میں انسانی عظمت کا تصور

اسلام میں انسانی عظمت کا تصور

محمد ہاشم قادری

مشہور بزرگ الرفاعی علیہ الرحمتہ رضوان اپنے منقولات میں فرماتے ہیں : اے فرزند دلبند! پانچ چیزیں آخرت کی نشانیوں میں سے ہیں۔ اللہ کا ڈر ، اس کے لئے عاجزی، خاکساری، حسنِ اخلاق اور دل میں راج کرنے والا زہد۔
یعنی اے برادر عزیز!اللہ کی مخلوق کے ساتھ جس قدر آداب و محبت کے ساتھ پیش آسکتے ہو ،پیش آیا کرو۔اپنے والدین کریمین پر شفقت و رحمت کی بھرپور نگاہ ڈالا کرو۔رشتہ داروں کے بندھن جوڑے رکھو۔ پڑوسیوں کو ٹوٹ کر چاہو، رحمت و مہربانی کا پیکر بنے رہو۔دیکھنے والا کہے کہ یہ تو اخلاصِ مصطفی کا نمونہ معلوم ہوتاہے۔
یعنی اے میرے عزیز ، بار دیگر کہتاہوں کہ  اپنے ہمسائے کے ساتھ اچھائی و بھلائی سے پیش آنا۔ ارشاد مصطفی صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سل ہے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے مجھ پر پڑوسیوںکے بابت اتنی وصیت و تاکید کی مجھے محسوس ہونے لگا شاید انہیں وراثت میں شریک کر دیا جائے گا۔ یہ ہے اسلام۔حاصل ِ کلام یہ ہے کہ اسلامی تاریخ ، روایات اور مزاج اس بات کے گواہ ہیں کہ اس نے کبھی دہشت گردی اور تشدد کی اجازت نہیں دی ہے اور دنیا میں جو اس نے عظیم انقلاب برپا کیا وہ اپنے اخلاق حسنہ کے زور پر کیا ہے، جسے ہم صالح اور پر امن انقلاب کا نام دے سکتے ہیں۔ تمام مسلمانوں خصوصاً اہلِ علم و دانش کی ذمہ داری ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ساتھ ساتھ دوسروںتک اسلام کو پہنچائیں۔ یہ ہماری دینی و سماجی دونوں ذمہ داری ہے۔اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!ثم آمین!!

TOPPOPULARRECENT