Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / اسلام میں اپنی دلچسپی کی وجہہ سے لنڈسی لوہان امریکہ واپس جانے سے گھبرارہی ہیں

اسلام میں اپنی دلچسپی کی وجہہ سے لنڈسی لوہان امریکہ واپس جانے سے گھبرارہی ہیں

نیویارک:ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ لینڈسی لوہان نے اس بات کا انکشاف کیاہے کہ اسلامی میں ان کی دلچسپی کی وجہہ سے وہ امریکہ واپس جانے سے ’’ ڈر ‘ رہی ہیں۔

ہالی ووڈاداکارہ نے نیویارک لوٹنے کے بعدانہوں نے حالیہ دنوں میں ان کے اسلام قبول کرنے کی قیاس آرائیوں پر کھل کر بات کی ۔انہوں نے کہاکہ ڈیلی میل ڈاٹ کام سے کہاکہ ’’ میں نے کبھی قرآن پڑھا ہے۔ یہ کسی بھی چیز کو تبدیل کرنے کا ایک عمل ہے۔

میں تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں‘ یہ ایک خوبصورت مذہب ہے اور میںیہ اس کی بہت عقیدت مند ہوں۔کچھ چیز ہے جس کا میں مطالعہ کررہی ہوں‘‘ ۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ آپ ایک رات میں کسی مذاہب کو قبول نہیں کرسکتے‘‘۔تاہم امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کی جانب سے مخصوص مسلم ممالک کے لوگوں پر امریکی میں داخلہ پر پابندی لگائے جانے کے بعد جب وہ گریس اور ترکی میں وقت گذار رہی تھی‘ کہاکہ انہیں ان کی واپسی پر شک تھا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ میں ڈری ہوئی تھی یہاں واپسی کے لئے کیونکہ یہاں سب میرے ذاتی عقائد پر چل رہا تھا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT