Saturday , April 29 2017
Home / Top Stories / اسلام پور کالج میں ٹی ایم سی پی حامیوں اور پولیس کی جھڑپ

اسلام پور کالج میں ٹی ایم سی پی حامیوں اور پولیس کی جھڑپ

اسلام پور (مغربی بنگال) 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام)اسلام پور کالج ضلع اتر دیناج پور کی طلبہ یونین کے انتخابات کے دوران دو گروپس کی جھڑپ میں 5 ملازمین پولیس اور کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ ملازمین پولیس جھڑپ پر قابو پانے کے لئے کالج کے احاطہ میں تعینات تھے وہ بھی زخمی ہوگئے۔ طلبہ کے حریف گروپس جن کا الحاق برسر اقتدار ترنمول کانگریس سے تھا، جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے طلبہ یونین کے انتخابات میں حریف گروپس کی جھڑپ ہوگئی۔ پولیس کے بموجب پولیس نے لاٹھی استعمال کیں اور ایک دوسرے پر خشت باری کی۔ پولیس کی زبردست جمعیت کالج کے احاطہ میں صورتحال پر قابو پانے کے لئے اُس نے جھڑپ میں مصروف طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شل داغے۔ شمالی دیناج پور کے ایس پی امیت کمار بھرت راٹھور نے کہاکہ صورتحال قابو میں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT