Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / اسلام کا پیغام پھیلانے کیلئے 33 لاکھ یوروز مختص

اسلام کا پیغام پھیلانے کیلئے 33 لاکھ یوروز مختص

برسلز۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کی حکومت اسلام کا اعتدال پسند پیغام پھیلانے کیلئے 33 لاکھ یوروز خرچ کرے گی۔برسلز میں مساجد کے 80 پیش اماموں کو تنخواہ دینے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 33 لاکھ یوروز کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس رقم کا مقصد ان مساجد کی مدد کرنا ہے جو اسلام کا معتدل پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہیں۔ اس عمل سے دہشت گردی اور نوجوانوں میں دہشت گردی کے رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بلجیم کے ولندیزی علاقوں میں 50 نئی مساجد کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی درخواستیں بھی دی گئی ہیں۔

اعلیٰ امریکی سفارتی وفد کا دورۂ ہند
واشنگٹن ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ کے مابین خلائی سلامتی مذاکرات کے دوسرے مرحلہ میں حصہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار برائے تحدیدات اسلحہ آئندہ ہفتہ نئی دہلی پہونچیں گے۔امریکی نائب وزیر خارجہ برائے تحدیدات اسلحہ توثیق و تعمیل فرینک اے روز کی قیادت میں ایک امریکی وفد 24فبروری کو مذاکرات میں حصہ لے گا ۔ یہ وفد 22 فبروری کو بنگلور میں ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) کی قیادت سے ملاقات کرے گا ۔ امریکی وفد کے نمائندے 23 فبروری کو ہندوستانی وزارت خارجہ ، وزارت دفاع کے ذمہ داروں کے علاوہ ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT