Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسلام کی اہمیت کھیل سے زیادہ معین علی

اسلام کی اہمیت کھیل سے زیادہ معین علی

لندن17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )  انگلش کرکٹر معین علی نے اپنی زندگی میں کرکٹ اور اسلام کی اہمیت کے حوالے سے کچھ دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کیلئے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں، 29 سالہ انگلش کھلاڑی نے شاندار انداز میں واضح کیا کہ اسلام ان کیلئے کیا اہمیت رکھتا اور کیسے مذہب نے بہتر انسان بننے میں ان کی مدد کی ہے۔ انگلش کرکٹر معین علی اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتے ہیں، وہ میچ کے دوران بھی پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں ۔وہ رمضان میں روزوں کا بھی خاص اہتمام کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT