Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / اسلام کی خدمت کیلئے امام حرم مکہ کو شاہ فیصل ایوارڈ

اسلام کی خدمت کیلئے امام حرم مکہ کو شاہ فیصل ایوارڈ

دیگر ایوارڈ یافتگان میں یوسف الغانم، عبدالمطلب، ومشی کرشنا بھی شامل

ریاض ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقطاع عالم کے 8 سرکردہ اسکالروں کو جن میں سعودی عرب کے ایک سرکردہ اسکالر بھی شامل ہیں، مختلف زمروں کیلئے باوقار شاہ فیصل ایوارڈ دیا گیا۔ اس ضمن میں منگل کو ملک فیصل فاونڈیشن کے چیرمین اور مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی سرپرستی میں ایک پراثر تقریب منعقد ہوئی، جس سے شہزادہ خالد نے خیرمقدمی خطاب کیا۔ دین اسلام کی خدمت، عربی زبان و ادب کی ترویج، اسلامی علوم، سائنس و طب جیسے پانچ زمروں کیلئے یہ ایوارڈس دیئے گئے۔ دین اسلام کی خدمت کیلئے ملک فیصل بین الاقوامی ایوارڈ، امام حرم مکہ اور شوریٰ کونسل کے سابق صدرنشین صالح بن حمیض کو دیا گیا۔ حمیض، سعودی شاہی دربار کے مشیر، سرکردہ علماء کے کمیشن کے رکن اور جدہ میں واقع بین الاقوامی فقیہہ اکیڈیمی کے صدر ہیں۔ اس اکیڈیمی کی قیادت میں ان کے رول کی ستائش اور اعتراف کے طور پر انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اسلامی علوم کیلئے کویت کے مرکز علوم و تحقیق کے سربراہ یوسف الغانم کو ملک فیصل بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا۔ کرہ ارض کی سطح کی شکل سے متعلق قدیم عربی زبان کی اصطلاحات اور عصرحاضر کی جغرافیاء سے اس کی ہم آہنگی کے بارے میں مسلم جغرافیائی وراثت کی مخطوطات پر یوسف الغانم تحقیق و تنقیدی جائزہ کے اعتراف کے طور پر انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ مراقش کے پروفیسر محمد الغزاونی مفتاح کو عربی زبان و ادب میں ان کی خدمات پر ملک فیصل بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا۔ مصر کے پروفیسر عبدالمطلب کو بھی عربی زبان و ادب کی ترویج کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے قدیم عربی شاعری میں انسانی تہذیب کے حوالہ سے عصری نظریات کو اجاگر کیا۔ پروفیسر عبدالمطلب بالخصوص عربی شاعی کے تجزیہ پر غیرمعمولی عبور کی حیثیت سے ایک مسلمہ حیثیت کے حامل ہیں۔ ہالینڈ کے پروفسیر ہان گرٹ برونر اور پروفیسر جورس آندری ویٹلمین کو مستقبل کی نسلوں کی جینیات سے متعلق ان کی تحقیق پر طب کے شعبہ کا ملک فیصل ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے مشترکہ حصہ داروں نے ڈی این اے تجزیہ کا ایک آسان و انوکھا طریقہ متعارف کیا ہے۔ امریکہ کے پروفیسر ومشی کرشنا موٹھا اور برطانیہ کے پروفیسر اسٹیفن فلپ جیکسن کو بائیولوجی میں سائنس کا ملک فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ د یا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT