Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / اسلام کے پیام انسانیت کو عام کرنے کا بہترین موقع

اسلام کے پیام انسانیت کو عام کرنے کا بہترین موقع

Hafiz PeerShabbir Ahmed, President of Jamiat Ulama Telangana and Andhra Pradesh, Revolutionary balladeer Gaddar at a round table meeting to discuss Uniform civil code and their stand at Media education center public garden in Hyderabad on Tuesday. representatives of various Muslim organizations , Dalith,Sikh leaders and BC and SC representatives attended the meeting. Pic: Style photo service.

مسلمان متحد ہوجائیں تب ہی دیگر محروم طبقات کی حمایت ملے گی، انقلابی شاعر غدر کا خطاب

حیدرآباد۔18اکٹوبر(سیاست نیوز) مسلمان فرقہ پرست حکومت کو مذہبی معاملات میں مداخلت سے روکنے کیلئے دستور میں فراہم کردہ حق کا استعمال کریں اور ’’سیکولر ازم بچاؤ اور ملک بچاؤ ‘‘ کے نعروں کے ساتھ سڑک پر اتر آئیں ۔ اسی وقت انہیں دیگر محروم طبقات کی تائید و حمایت حاصل ہوگی ۔ انقلابی گلوکار و شاعر بالا دیر غدر نے جمعیۃ العلماء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں مذہب‘ طبقہ اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر بات کرنے انسانیت کی بات کرنے کی ضرورت ہے اور اسی صور ت میں فرقہ پرستی کے خاتمہ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کو اپنے آپسی اختلافات ختم کرتے ہوئے متحدہ طور پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اسی وقت دیگر مذاہب بالخصوص دلت ان کے ساتھ آسکتے ہیں ۔ بالادیر غدر نے کہا کہ ملک میں دستور کی حفاظت و بقاء کیلئے مہم چلانے کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سیاسی قرابتداریوں اور تعلق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس تنازعہ کو چھیڑتے ہوئے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے کہ ہم نوجوان نسل کو دستور ہند سے واقف کروانے کے ساتھ مذہبی قوانین سے واقف کروائیں۔ مساجد کے ذریعہ اس مہم کو چلاتے ہوئے دیہی علاقوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں سیکولر ازم اور شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ مسٹر بالا دیر غدر نے مولانا حافظ پیر شبیر احمد کی زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس کے دوران کہا کہ اسلام کے پیام انسانیت اور اصول شریعت عوام تک پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے اس موقع کو گنوانے کے بجائے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمان تحریک چلائیں دلت اور دیگر محروم طبقات بھی ان کے شانہ بہ شانہ چلنے تیار رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ان کوششوں کے ذریعہ ملک میں بدامنی کی فضاء پیدا کر رہی ہے۔ غدر نے کہا کہ دستور ہند کے پہلے صفحہ پر دیئے گئے اختیارات کو ہی اگر عوام کو سمجھانے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو یہ سب سے بڑی شعور بیداری مہم ہوگی اور حکومت کی سازشیں آشکار ہونے لگیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس کی جانب سے قرارداد پیش کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی حمایت کرنے اور اس موقف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT