Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اسلحہ، آلات کی بڑی تعداد میں درآمدات کو گھٹانے کی ضرورت

اسلحہ، آلات کی بڑی تعداد میں درآمدات کو گھٹانے کی ضرورت

ایم سی ای ایم ای کانوکیشن تقریب، سائنسی مشیر برائے وزیردفاع کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 جون (سیاست نیوز) سائنسی مشیربرائے وزیردفاع ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ ملک کو اسلحہ و آلات کا ذخیرہ بڑی تعداد میں درآمد کیا گیا ہے جبکہ ان درآمدات کو گھٹانے کی ضرورت ہے۔ یہاں ایم سی ای ایم ای سکندرآباد میں منعقدہ کانوکیشن تقریب کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیش ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزارت دفاع درآمدات کو گھٹانے پر غور کررہی ہے۔ ڈاکٹر ستیش نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انکوریا اسٹارٹ اپس کے نظریہ کی ہمت افزائی کی ہے۔ یہ ایک ایسا میدان ہے جہاں تحقیق و ترقی کو پیش نظر رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم نے تحقیق اور ترقی کام کے تئیں سنجیدہ تھے۔ تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بڑی پیشرفت تاحال نہیں کی گئی۔ دفاعی ہتھیار تیار کرنے والی صنعتوں کیلئے مارکٹ کے مواقع پیدا کیا جانا ضروری ہے تاکہ بیرونی ملک اس کی خاطرخواہ فروخت عمل میں لائی جاسکے۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت مختلف ممالک سے رابطہ میں ہے تاکہ بہتر انفراسٹرکچر پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہندوستانی ڈیزائن  ڈیولپمنٹ و پیداوار کو اولیت دی جارہی ہے جبکہ سال آخر کے طلبہ اور صنعتیں اسٹارٹ اپس پر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کانوکیشنس تقریب سے قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن میٹریل ٹیکنالوجیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں۔ جن راکٹ موٹرس مٹالک کے ذریعہ برسوں قبل تیار کیا جاتا تھا اب کمپورٹ میٹریل سے تیار کیا جارہا ہے۔ امرو، ڈی آر ڈی او اور دیگر متعلقہ محکمہ جات مختلف میٹریلس پر کام کررہے ہیں۔ سائنسی مشیر برائے وزیردفاع ڈاکٹر ستیش نے سائبراپس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے اس کو آج کی بڑی ضرورت قرار دیا اور کہا ہم کو سائبر ٹیکنالوجی سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ڈاکٹر ستیش نے انجینئرنگ کی ڈگریاں عطا کیں۔ انہوں نے طلبہ کی جانب سے ڈیزائن کردہ مختلف پراجکٹس کا معائنہ بھی کیا۔ قبل ازیں لیفٹننٹ جنرل گرمکھ سنگھ کمانڈنٹ ایم سی ای ایم ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا سال 2015-16ء کالج کیلئے بے مثال رہا جبکہ چار طلبہ کو پراجکٹس کام کیلئے وزیراعظم مودی کی جانب سے ایوارڈس دیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT