Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / اسلحہ منتقلی کی کوشش ناکام

اسلحہ منتقلی کی کوشش ناکام

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کمشنر ٹاسک فورس کی مدد سے شہر میں واقع دو مدرسوں کے ذمہ داران سے دہلی میں گرفتار شدہ ایک شخص سے مبینہ تعلقات ہونے پر ان سے پوچھ تاچھ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس نے حال ہی میں رحمت پاشاہ نامی ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا ۔ رحمت اترپردیش سے بذریعہ دہلی اسلحہ دیگر مقام کو منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے دہلی پولیس نے ناکام بنادیا ۔ رحمت کی تفتیش کے دوران دہلی پولیس کو اس بات کا پتہ لگا ہے کہ وہ سابق میں حیدرآباد کے جامعہ طیبۃ الرضا چنتل میٹ کے مولانا مفتی ذاکر حسین نوری اور نلہ کنٹہ میں واقع مدرسہ دارالعلوم غریب نواز کے حافظ احمد حسن سے ملاقات کی تھی اور مولانا احمد رضا خان صاحب بریلویؒ سے متعلق ایک ویب سائیٹ تیار کرنے کے سلسلے میں مالی امداد طلب کیا تھا ۔ بعد ازاں رحمت پاشاہ اترپردیش منتقل ہوگیا اور اس نے وہاں سے حافظ احمد اور مولانا ذاکر حسین نوری سے فون پر بات چیت کی تھی ۔ دہلی پولیس نے رحمت  کی گرفتاری کے بعد اس کے موبائیل فون ڈاٹا کا تجزیہ کیا جس میں مذکورہ مدرسوں کے ذمہ داران کے نمبرات کا انکشاف ہوا ۔ دہلی پولیس کی ایک ٹیم حیدرآباد پہونچ کر کمشنر ٹاسک فورس کی مدد سے مذکورہ دو ذمہ داران کو دفتر ٹاسک فورس واقع سکندرآباد طلب کیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی  ۔مجلس بچاؤ تحریک کے سابق کارپوریٹر مسٹر امجد اللہ خان خالد نے مذکورہ مدرسوں کو پہونچ کر دہلی پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کئے جانے پر معلومات حاصل کی اور کسی بھی قسم کی زیادتی پر انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT