Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / اسلحہ کی روک تھام کے قانون کی غلط تشریح پر اوباما کی تنقید

اسلحہ کی روک تھام کے قانون کی غلط تشریح پر اوباما کی تنقید

واشنگٹن ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے ملک میں ہتھیار رکھنے کی حامی لابی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رائفل اسوسی ایشن اسلحہ پر کنٹرول کے تجویز کردہ قانون سازی کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ قومی رائفل اسوسی ایشن نے جمعرات کو امریکی ٹی وی پر اس سلسلے میں ہونے والے مباحثے کو تعلقاتِ عامہ کا تماشہ قرار دیتے ہوئے اس میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔ تاہم امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی اْمیدوار بننے کے خواہشمند ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو وہ پہلے ہی دن اسکولوں میں گن فری زونز ختم کردیں گے۔ امریکی ریاست ورجینیا میں جارج میسن یونیورسٹی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے قومی رائفل ایسوسی ایشن اور دیگر کو یہ تاثر دینے پر موردِ الزام ٹھہرایا کہ ’کوئی اْن کی بندوقیں ضبط کرنے آرہا ہے۔‘

پولیس کو ایک فلیٹ سے
خود کش بیلٹس دستیاب
برسلز ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : بلجئیم کی پولیس کو تین خود کش بیلٹس ، دھماکوں کے کچھ نشانات اور پیرس حملہ آوروں میں سے ایک مفرور صالح عبدالسلام کی انگلیوں کے نشانات برسلز میں واقع ایک فلیٹ سے دستیاب ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT