Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسمارٹ سٹی میں کریم نگر کو شامل کرنے کا مطالبہ

اسمارٹ سٹی میں کریم نگر کو شامل کرنے کا مطالبہ

کریم نگر۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک بھر میں 100 شہروں کو اسمارٹ سٹی میں بدلنے کیلئے مرکزی حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے۔ 23جون کو شہروں کی نامزدگی کے اعلان کیلئے 60 شہروں کے کمشنرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں بروز منگل دہلی میںرکن پارلیمان کریم نگر ونود کمارنے مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور کریم نگر کو اس فہرست میں شامل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کی گئی ہے اور دو دنوں سے اسمارٹ سٹی پراجکٹ کے ڈائرکٹر سمیر شرما نے عہدیداروں سے مشاورت کی ہے۔ اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں شہر کو منتخب کرلیا جائے تو سالانہ 200 کروڑ کے حساب سے پانچ سال میں ایک ہزار کروڑ فنڈز کی منظوری حاصل ہوسکتی ہے۔ اسمارٹ سٹی کے دائرہ کار میں 18لاکھ کی آبادی، 2390 ایکر رقبہ، 46624 رہائشی مکانات، 13627 سلم بستیاں جہاں عوام مقیم ہوں ترقی کے مواقع حاصل ہوں گے۔ ٹاور سرکل، ترکاری مارکٹ، مارکٹ یارڈ، کولڈ اسٹوریج، تجارتی مرکز، بازار، بس اسٹیشن، دواخانوں کی تزئین نو اور ترقی میں آسانی ہوجائے گی۔پارکنگ مقامات، تاریخی مقامات کے عصری پیمانے پر حفاظتی انتظامات وغیرہ ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT