Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / اسمارٹ فون استعمال میں خواتین آگے

اسمارٹ فون استعمال میں خواتین آگے

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک سروے میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان میں مردوں سے زیادہ خواتین اسمارٹ فون پر زیادہ وقت گزار رہی ہیں ۔ موبائل مارکیٹنگ اسوسی ایشن کے تحقیقاتی ایجنسی آئی ایم آر بی نے ملک میں اسمارٹ فون کے مختلف فیچرس استعمال کرنے والوں کو بھی اپنی تحقیقات میں شامل کیا ہے ۔ سروے سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ وقت گذاری میں خواتین کا مشغلہ پوری طرح تبدیل ہوگیا ہے ۔ ٹیلی ویژن دیکھنے میں خواتین کا اپنا مقام ہے ۔ اس پر اسمارٹ فونس کا غلبہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے ۔ خواتین ٹیلی ویژن کے سیریلس پہلے زیادہ دیکھا کرتی تھیں اب ان کا رجحان اسمارٹ فونس کی طرف بڑھ گیا ہے ۔ بالخصوص خواتین اسمارٹ فونس کی طرف راغب ہورہی ہیں ۔ زیادہ تر خواتین کا جھکاؤ سوشیل میڈیا مثلاً واٹس اپ ، فیس بک ، انسٹراگرام اور ٹیوٹر پر دیکھائی دے رہا ہے ۔ اس کے علاوہ یو ٹیوب کی ویڈیوز دیکھنے اور فون میں گیمز کھیلنے میں بھی خواتین نے مردوں کو کافی پیچھے ڈھکیل دیا ہے ۔ سروے میں پتہ چلا ہے کہ خواتین اوسط دن بھر میں کم از کم تین گھنٹے اسمارٹ فون کو وقت دے رہی ہیں۔۔

TOPPOPULARRECENT