Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسمارٹ کلاس ، موثر تدریس کا بہترین ذریعہ

اسمارٹ کلاس ، موثر تدریس کا بہترین ذریعہ

بیدر میں اساتذہ کے ورکشاپ سے ڈاکٹر محمد گلسین اور دیگر کاخطاب
بیدر /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ۔آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بیدر یونٹ نے اسمارٹ کلاس کی اہمیت و ضرورت پر اساتذہ کا ایک روزہ ورکشاپ وزڈم کالج میں منعقد کیا۔ ڈاکٹر محمد گلسین بی ای او بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس کو موثر بنانے کا بہترین ذریعہ اسمارٹ کلاس ہے۔ CALاسکیم کے تحت حکومت نے تقریباً مدارس کوکمپیوٹر پروجیکٹر وغیرہ فراہم کیا ہے ضرورت صرف اس بات کی ہی ہے کہ اساتذہ اس جانب سنجیدگی سے متوجہ ہوں۔ اساتذہ کو ریفرینس کتابوں کے مطالعہ سے اپنے مضمون میں مہارت پیدا کرنا چاہیے۔ اس ورکشاپ کا آغاز جناب محمد ظفر اللہ خان معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر کے درس قرآن سے ہوا۔ موصوف نے سورۂ نور کی آیات 39-40کے حوالے سے دنیا کی حقیقت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ کافر کی مثال ریگستان میں پانی کی تلاش میں سرگردان شخص کی سی ہے جو سراب کو پانی سمجھ کر حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن مقام پر پہنچنے پر پتہ چلتا ہے کہ اسے دھوکہ ہوا ہے۔ ٹھیک اسی طرح اللہ کی ہدایت سے منہ موڑ کر زندگی بسر کرنے والے کو بھی آخرت میں افسوس ہوگا کہ اس نے دنیا کی زندگی میں دھوکہ کھایا ہے۔ جناب سید فرقان پاشاہ ممبر مشاورتی کونسل آئیٹا کرناٹکا نے پی پی ٹی کے ذریعہ اسمارٹ کلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پی پی ٹی تیار کرنے اور استعمال کرنے کے طریقہ کار سے واقف کرایا۔ اور تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ ضرور اسمارٹ کلاس کااہتمام کریں۔ جناب محمد خالد پرواز ممبر مشاورتی کونسل آئیٹا کرناٹکا نے ماحولیاتی سائنس پر مبنی ڈیمواسمارٹ کلاس کا مظاہرہ کیا۔موضوع سے مطابقت رکھنے والے تصاویر کے ذریعہ انتہائی موثر اسمارٹ کلاس کانمونہ پیش کیا۔جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم کالج بیدر نے تعلیم میں زعفرانیت کے اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو اس معاملہ میں حساس رہنے کی تلقین کی۔

TOPPOPULARRECENT