Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلیوں کی معیاد میں کمی کی مخالفت ‘ ٹی آر ایس

اسمبلیوں کی معیاد میں کمی کی مخالفت ‘ ٹی آر ایس

لوک سبھا و اسمبلی کے بیک وقت انتخاب پر اتفاق رائے پر زور
حیدرآباد 6 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ریاست میں برسر اقتدار ٹی آر ایس نے لوک سبھا اور اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات منعقد کرنے اسمبلیوں کی معیاد کم کرنے کے خیال کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ اس مسئلہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوک سبھا میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے فلور لیڈر اے پی جتیندر ریڈی نے کہا کہ عوام پانچ سال کی معیاد کیلئے ایک حکومت منتخب کرتے ہیںاور عوام کی اس رائے کا احترام کیا جانا چاہئے اور اسمبلی کی معیاد پوری ہونی چاہئے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ عوام جو اقتدار سونپتے ہیں وہ پانچ سال کیلئے ہوتا ہے اور ریاستوں کو یہ معیاد پوری کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اسمبلیوں اور لوک سبھا کیلئے بیک وقت انتخابات کروانے کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسمبلیوں کی معیاد میں توسیع دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی اسمبلی کی معیاد پور ی ہوجاتی ہے تو اسے توسیع دی جانی چاہئے تا وقتیکہ لوک سبھا کے انتخابات کا وقت نہ آجائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی معیاد پورا کرنے سے قبل انتخابات کا سامنا کرنے کیلئے نہیں کہا جانا چاہئے ۔ جتیندر ریڈی نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات کا بیک وقت انعقاد عمل میں لانے کے مسئلہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی معیاد میں کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ عوام نے پانچ سال کیلئے اقتدار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT