Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسمبلی اجلاس کا 16 ڈسمبر سے آغاز

اسمبلی اجلاس کا 16 ڈسمبر سے آغاز

وزراء اور عہدیداروں سے چیف منسٹر کی مشاورت
ظہیرآباد۔/7ڈسمبر، ( راست ) کل ہند تنظیم اصلاح  معاشرہ کی جانب سے عزت مآب گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش جناب ای ایس ایل نرسمہن سے 6 ڈسمبر 2016 کو پیش کردہ یادداشت میں جہاں بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا وہیں خاص کر اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ 12فیصد مسلم تحفظات پر ٹی آر ایس کی جانب سے ماقبل انتخابات کئے گئے وعدہ کے مطابق اس کو دستوری شکل دی جائے اور مسلمانوں کو تعلیمی و روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اس میں حائل دشواریوں کو دور کرتے ہوئے جمہوری و دستوری انداز میں حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ضمن میں مسلم قوم میں تشویش و بے چینی کی لہر دیکھی جارہی ہے ، اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا لیکن اردو پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ اردو اساتذہ کے تقررات کا عمل رک گیا ہے ۔ کالج و یونیورسٹی سے لیکر پرائمری سطح پر اردو تعلیم کا نظم کیا جائے۔ اس وفد میں ظہیرآباد کی علمی و دینی شخصیت جناب عبدالحمید رحمانی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ ، ڈاکٹر سید فاروق علی، ڈاکٹر محمد عبدالقدیر، جناب عبدالرحمن، جناب محمد عبدالجلیل ذاکر وغیرہ شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT