Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات : بی جے پی پہلی فہرست کل جاری کریگی

اسمبلی انتخابات : بی جے پی پہلی فہرست کل جاری کریگی

نئی دہلی۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس چہارشنبہ کو منعقد ہورہا ہے جس میں پانچ ریاستوں میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کو قطعیت دی جائے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امیت شاہ بھی شامل ہیں۔ امکان ہے کہ پنجاب اور گوا کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جہاں 4 فروری کو انتخابات ہورہے ہیں۔ ان دو ریاستوں کے بعد اتراکھنڈ میں 15 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ اسی طرح منی پور میں 4 اور 8 مارچ کو دو مرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ اترپردیش میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل 11 فروری سے شروع ہورہا ہے جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT