Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات میں مفاہمت پر تبادلہ خیال

اسمبلی انتخابات میں مفاہمت پر تبادلہ خیال

وجئے کانت سے پیپلز ویلفیر فرنٹ کے قائدین کی ملاقات
چینائی ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چار پارٹیوں کے بلاک پیپلز ویلفیر فرنٹ کے قائدین نے آج ڈی ایم ڈی کے سربراہ وجئے کانت سے ملاقات کی تاکہ ٹاملناڈو اسمبلی انتخابات میں ایک اتحاد تشکیل دینے کی کوشش میں پیشرفت کی جاسکے ۔ گذشتہ ایک ماہ سے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے ڈی ایم ڈی کے کو ترغیب دینے کے بعد پیپلز ویلفیر فرنٹ کے قائدین ایم ڈی ایم کے لیڈر وائیکو ، سی پی ایم لیڈر جی رام کرشنا اور سی پی آئی لیڈر ار متھارم اور وی سی کے سربراہ تربوماولن آج صبح MDMK ہیڈکوارٹر پہنچے اور پارٹی کے بانی وجئے کانت سے ملاقات کی ۔ توقع ہے کہ انتخابی مفاہمت پر بہت جلد اعلان کیا جائیگا ۔ قبل ازیں ڈی ایم ڈی کے نے طاقتور جماعتوں انا ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے خلاف تنہا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پارٹی نے دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے لیے مذاکرات کے امکانات کھلے رکھے تھے ۔ لیکن یہ شرط رکھی تھی کہ وجئے کانت کو چیف منسٹر کے امیدوار کی حیثیت سے قبول کرلیا جائے ۔ ڈی ایم کے اور بی جے پی نے بھی فلمی اداکار سے سیاستداں بن جانے والے وجئے کانت کو اپنے اتحاد میں شامل کرنے کی ممکنہ کوشش میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT