Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات 2017ء کو آسان نہ سمجھیں : ملائم

اسمبلی انتخابات 2017ء کو آسان نہ سمجھیں : ملائم

لکھنؤ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج پارٹی کارکنوں سے کہا کہ یو پی کے آئندہ اسمبلی انتخابات کو آسان نہ سمجھیں اور کہا کہ وہ زبردست اکثریت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مخالف ترقی طاقتوں کے خلاف چوکس رہنا ہوگا۔ وہ سماج وادی پارٹی کارکنوں کے ہیڈکوارٹرس میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں افواہیں پھیلانے والے سرگرم ہوگئے ہیں اس لئے پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ عوام کو حکومت کے ترقیاتی کاموں سے گھر گھر جاکر واقف کروائیں اور افواہ پھیلانے والوں کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شدید بیماریوں کا مفت علاج کروایا جارہا ہے۔ میٹرو ریل چلنا شروع ہوگئی ہے اور ٹرانسپورٹ، سیاحت اور روزگار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے برقی اور شمسی توانائی کے کارخانے قائم کئے جارہے ہیں۔ سڑکیں اور پل زیرتعمیر ہیں۔ہر شعبہ میں ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT