Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات 2017 ء میں بھی کامیابی کا سماج وادی پارٹی کا دعویٰ

اسمبلی انتخابات 2017 ء میں بھی کامیابی کا سماج وادی پارٹی کا دعویٰ

لکھنو ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں اختتام پذیر پنچایت انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے 80 فیصد سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ پارٹی نے آج کہا کہ یہ اس بات کی عکاسی ہیکہ پارٹی پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ وہ 2017 ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد ایک بار پھر حکومت تشکیل دے گی۔ پارٹی کے سینئر قائد کابینی وزیر شیو پال یادو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے انتخابات اور علاقہ کے پنچایت انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے 80 فیصد سے زیادہ نشستیں حاصل کرچکی ہیں۔ اس سے ثابت ہے کہ پارٹی میں عوام کے بھروسہ میں اضافہ ہوگیا ہے چنانچہ اب بھرپور اعتماد کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ 2017 اسمبلی انتخابات کے بعد سماج وادی پارٹی فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھے گی

TOPPOPULARRECENT