Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی اور کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا جائے : کانگریس

اسمبلی اور کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا جائے : کانگریس

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) معاشی بحران کا جائزہ لینے کے لئے کانگریس نے اسمبلی اور کونسل کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ قائد اپوزیشن اسمبلی و کونسل جانا ریڈی اور محمد علی شبیر نے ایک ہزار اور 500 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کرنے کے معاملہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی پر ساز باز کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہاکہ اچانک کرنسی کا چلن بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سارے ملک میںمعاشی بحران اور افراتفری کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے۔ ریاست کی آمدنی گھٹ گئی اور سرکاری خزانے میں ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے رقم موجود نہیں۔ فلاحی اسکیمات ٹھپ ہوگئی ہیں اور غریب عوام دن بھر بینکوں، اے ٹی ایمس اور پوسٹ آفسوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ شادی بیاہ و دیگر تقاریب کے علاوہ مریضوں کا علاج اور اُن کی ادویات کی خریدی بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے چیف منسٹر نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی کوشش نہیں کی۔ چیف منسٹر اور وزراء کو عوام کی فکر نہیں بلکہ وہ نوٹوں کو تبدیل کرنے کی فکر میں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT