Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی بجٹ اجلاس کے اختتامی دن کنڈہ سریکھا کو کرسی صدارت کی ذمہ داری

اسمبلی بجٹ اجلاس کے اختتامی دن کنڈہ سریکھا کو کرسی صدارت کی ذمہ داری

حیدرآباد ۔ 27۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آخری دن ٹی آر ایس کی خاتون رکن اسمبلی کونڈہ سریکھا کو کرسی صدارت پر دیکھا گیا۔ بجٹ سیشن کے آغاز سے لیکر اختتام تک پہلی مرتبہ کسی خاتون پیانل اسپیکر کو ایوان کی کارروائی چلانے کی ذمہ داری دی گئی۔ تصرف بل پر مباحث کے موقع پر ابتدائی دو گھنٹوں کی کارروائی کے بعد اسپیکر  مدھو سدن چاری ایوان سے اپنے چیمبر میں واپس ہوگئے اور انہوں نے کونڈہ سریکھا کو کرسی صدارت کی ذمہ داری دی۔ ایوان میں ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کی عدم موجودگی کے باعث کونڈہ سریکھا کو یہ موقع حاصل ہوا۔ گزشتہ دنوں ٹی آر ایس باجے ریڈی گوردھن کو بھی ایک مرتبہ کرسی صدارت پر  موقع دیا گیا تھا ۔ کونڈہ سریکھا کچھ دیر کیلئے کرسی صدارت پر فائز رہیں ۔ بعد میں اسپیکر مدھو سدن چاری نے دوبارہ کرسی صدارت سنبھال لی۔

TOPPOPULARRECENT