Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ! ہریش راؤ سے چیف منسٹر کو خطرہ

اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ! ہریش راؤ سے چیف منسٹر کو خطرہ

دورۂ چین پر شدید تنقید، اسپیکر کو ساتھ لے جانے پر کے سی آر پر پونم پربھاکر کا ریمارک
حیدرآباد /8 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد پونم پربھاکر نے ہریش راؤ کے خوف سے حکومت کو تحلیل ہونے بچانے اپنے ساتھ اسپیکر اسمبلی اور صدر نشین کونسل کو چین کے دورہ پر لے جانے کا الزام عائد کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میںانھوں نے کہا کہ بھانجے کی شکل میں وزیر آبپاشی ہریش راؤ چیف منسٹر کیلئے بڑا خطرہ ہیں، انھیں ڈر ہے کہ پارٹی کے تنظیمی امور پر مکمل کنٹرول رکھنے والے ہریش راؤ کے اچھے تعلقات ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل سے ہیں، لہذا وہ کسی بھی وقت حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض ہوسکتے ہیں، اسی لئے چیف منسٹر تلنگانہ نے اپنے دورہ چین میں اسپیکر اسمبلی اور صدر نشین کونسل کو ساتھ رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر کو اپنے فرزند ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر اور دختر کویتا ایم پی پر بھی بھروسہ نہیں ہے، کیونکہ وہ اپنے فرزند اور دختر کی کار کردگی اور پارٹی و حکومت میں بڑھتی مداخلت سے پریشان ہیں۔ انھوں نے چیف منسٹر کے دورہ چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاست کے کسان خشک سالی سے نازک دور سے گزر رہے ہیں، بینکرس نئے قرضہ جات جاری کرنے سے انکار کر رہے ہیں، نقصانات کا شکار کسانوں کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، لیکن چیف منسٹر کسانوں کی مدد کی بجائے سیر و تفریح کیلئے خصوصی طیارہ کرایہ پر حاصل کرکے چین روانہ ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر سنگاپور کا دورہ کرچکے ہیں، لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا، ان کا یہ دورہ بھی بے فیض ثابت ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT