Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی حلقہ نندیال میں ضمنی انتخابات کیلئے زبردست سیاسی سرگرمیاں

اسمبلی حلقہ نندیال میں ضمنی انتخابات کیلئے زبردست سیاسی سرگرمیاں

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں جہاں حلقہ اسمبلی نندیال کے لئے ضمنی انتخاب منعقد ہونے والا ہے، سیاسی اتھل پتھل شروع ہوچکی ہے۔ اس طرح کے واقعات میں سے ایک واقعہ یہ ہے کہ کانگریس کے سینئر قائد ضلع کرنول گنگولا پرتاب ریڈی بہت جلد وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے قوی امکانات ہیں کیوں کہ گنگولا پرتاپ ریڈی نے صدر وائی ایس آر کانگریس وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ گنگولا پرتاپ ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے کے فیصلہ سے جگن موہن ریڈی کو واقف کروایا۔ جس پر اُنھوں نے گنگولا پرتاپ ریڈی کو پارٹی میں شامل کرنے گرین سگنل دے دیا۔ امکان ہے کہ جگن موہن ریڈی آئندہ دنوں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے گنگولا پرتاپ ریڈی کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار کے طور پر ٹکٹ دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT