Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی چار تحریکات التواء نا منظور

اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی چار تحریکات التواء نا منظور

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری نے آج اپوزیشن جماعتوں کی 4 تحریکات التواء کو نامنظور کردیا ۔ وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر نے تحریکات التواء کو پڑھتے ہوئے انہیں نامنظور کرنے کا اعلان کیا ۔ کانگریس پارٹی نے نوٹ بندی کے باعث کسانوں پر 20 ہزار کروڑ کے قرضہ جات کے بوجھ کی معافی کا مطالبہ کیا۔ تلگو دیشم پارٹی نے خودکشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں کو 6 لاکھ روپئے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی نے چیف منسٹر کی جانب سے کسانوں میں اعتماد بحال کرنے کیلئے بھروسہ یاترا شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ بی جے پی نے پولیس اور ہوم گارڈس کے مسائل پر تحریک التواء پیش کی تھی۔ بافندوں کے مسائل پر سی پی ایم کی تحریک التواء بھی نامنظور کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT