Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی میں دھماکو مادے کی دستیابی قابل گرفت: اعظم خان

اسمبلی میں دھماکو مادے کی دستیابی قابل گرفت: اعظم خان

لکھنؤ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی کے اندرون طاقتور پلاسٹک دھماکو شئے پائے جانے کے چند روز بعد سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے آج کہاکہ وہ جو مرکز اور ریاست میں حکومتیں چلارہے ہیں وہی لوگ اِس تعلق سے جوابدہ ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس دستیابی کے لئے کون جوابدہ ہے؟ کیا اِس ملک کے 125 کروڑ عوام؟ نہیں، اُنھیں جواب دینا ہوگا جو اِس ملک کو اور اِس ریاست کو چلارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکز میں مودی حکومت اور اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ حکومت قائم ہے۔ یوپی اسمبلی سے 12 جولائی کو طاقتور پلاسٹک دھماکو مادہ ’پی ای ٹی این‘ برآمد کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT