Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسمبلی میں مسلم مسائل پر نمائندگی کا تیقن

اسمبلی میں مسلم مسائل پر نمائندگی کا تیقن

رکن اسمبلی شکیل عامر کا بودھن دورہ اور اقلیتی قائدین سے ملاقات
بودھن۔/13مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر نے گزشتہ روز بودھن شہر کا طوفانی دورہ کیا۔ ذرائع کے بموجب ایم ایل اے بودھن نے اپنے بااعتماد رفقاء کے ساتھ میٹنگ طلب کرتے ہوئے مقامی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان مسائل پر جاریہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کی توجہ مبذول کروانے کا پارٹی قائدین مسٹر ایلیا صدر نشین بلدیہ بودھن ماہر قانون داں وی آر دیسائی، شیام راؤ کو تیقن دیا۔ علاوہ ازیں صدر ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی جناب محمد عابد احمد صوفی، عبدالکریم، احتشام الدین، جناب محمد اعظم موظف ایم ای او اور پارٹی کے مسلم منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ حلقہ اسمبلی بودھن کے مسلمانوں کے مسائل دریافت کئے اور اسمبلی کے اجلاس کے دوران موثر نمائندگی کرنے کا قائدین کو تیقن دیا۔ بعد ازاں انہوں نے پارٹی کے سرگرم کارکن جناب شکیل پٹیل کے فرزند جلیل پٹیل اور شاکر حسین کے علاوہ محمد شاہد حسین اسسٹنٹ پروفیسر شاداں کالج حیدرآباد کے تقاریب ولیمہ میں تینوں جگہ شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں جاریہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے رات دیر گئے حیدرآباد روانہ ہوگئے۔ جناب شکیل عامر کے دورہ کے دوران ان کے ہمراہ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عابد صوفی، ریاستی قائد احتشام الدین، محمد اعظم، محمد محمود حسین ضلع آرگنائزنگ سکریٹری، عبدالقادر چیرمین بلدیہ، ایلیا، شرت ریڈی سنگل ونڈو چیرمین، محمد سہیل ، سید اشفاق علی، میر نذر علی، اعجاز خاں و دیگر ارکان بلدیہ و دیہی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT