Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی میں28ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کو اٹھایا

اسمبلی میں28ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کو اٹھایا

حیدرآباد۔/16مارچ، ( آئی این این ) تلنگانہ لیجسلیٹو اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران زائد از 28ارکان اسمبلی نے اپنے حلقہ جات اور عوام سے متعلق مختلف مسائل کو اٹھایا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ومشی چندرریڈی نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ ضلع محبوب نگر کے کلواکرتی کے ڈیری کسانوں کو فی لیٹر دودھ پر 4روپئے کی مراعات فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خشک سالی کے باعث سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ سی پی آئی کے رکن اسمبلی آر رویندر کمار اور سی پی ایم کے رکن اسمبلی سونم راجیا نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ حمالی کا کام کرنے والوں کے معاوضہ میں اضافہ کرے خاص طور پر سیول سپلائیز ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ورکرس کے معاوضہ میں اضافہ کیا جائے گزشتہ 20سال سے ان کا معاوضہ جوں کا توں ہے۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی وٹھل ریڈی نے عثمانیہ میڈیکل کالج کے 4 ایم بی بی ایس طلبہ کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد ان  طلبہ کے ارکان خاندان کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی عامر شکیل نے نظام شوگر فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اٹھایا۔ شہر کے ارکان اسمبلی نے بھی ترقیات کے مسئلہ پر حکومت کی توجہ مبذول کروائی ۔

TOPPOPULARRECENT