Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیلئے بل

اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیلئے بل

پارلیمنٹ بجٹ سیشن میں بل پیش کرنے مرکز کی دلچسپی : وینکیا نائیڈو
حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں حلقہ جات اسمبلی کی تعداد میں اضافہ کیلئے عنقریب ایک بل پیش کیا جائے گا۔ اس بل کی مدد سے نئے اسمبلی حلقے وجود میں آئیں گے۔ وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وزارت قانون کے ساتھ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ مرکزی وزارت قانون کی منظوری کے بعد بل فوری پیش کیا جائے گا۔ نئی دہلی میں تلنگانہ کے بی جے پی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس بل کو پارلیمنٹ بجٹ سیشن کے باقی نصف حصے میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بل کو ترجیحی بنیاد پر پیش کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وینکیا نائیڈو نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ میں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی طاقت کے طور پر اُبھرے گی۔ اسی دوران ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے 22 اپریل کو ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیمات اور فلاحی کاموں پر عمل آوری سے متعلق عوام کو واقف کرایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT