Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیلئے مرکز سے کے ٹی آر کا مطالبہ

اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیلئے مرکز سے کے ٹی آر کا مطالبہ

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش اور تلنگانہ اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کی کسی تجویز پر غور نہ کرنے مرکز کے اعلان پر اعتراض کرتے ہوئے تلنگانہ نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلہ پر وعدہ کی تکمیل کیلئے دستوری ترمیم کی جائے۔ پارلیمنٹ کے حالیہ مختتم اجلاس میں مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے تلگودیشم کے رکن ٹی دیویندر گوڑ کے تحریری سوال پر جواب دیا تھا کہ اس قسم کی کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ تاہم تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون 2014 میں اس ( اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں ) اضافہ کی تجویز تھی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ’’ یہ محض کوئی سیاسی یا کوئی دوسرا وعدہ نہیں تھا بلکہ حکومت نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظورہ قانون کے تحت یہ وعدہ کیا تھا۔ چنانچہ اس وعدہ کی تکمیل کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT