Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی و کونسل اجلاس کے بعد آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی تقسیم : ڈپٹی چیف منسٹر

اسمبلی و کونسل اجلاس کے بعد آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی تقسیم : ڈپٹی چیف منسٹر

اردو کی ترقی و ترویج پر مختلف سیاسی جماعتوں کی تائید و حمایت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی و کونسل کے جاریہ بجٹ سیشن کے اختتام کے بعد آندھرا پردیش ریاستی اردو اکیڈیمی کی تقسیم کے عمل میں تیزی لائی جائے گی ۔ جناب محمد محمود علی نے آج قانون ساز کونسل میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی تقسیم میں موجود مسائل کو بڑی حد تک حل کرلیا گیا ہے اور بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا جائے گا ۔ وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے ایک ذیلی سوال کے جواب میں ڈپٹی چیف منسٹر نے یہ بات بتائی اور دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اردو کے معاملات سے شخصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ان مباحث کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین قانون ساز کونسل نے اردو کی ترقی و ترویج کو یقینی بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے وعدوں پر موثر عمل آوری کے ذریعہ تمام طبقات کی یکساں ترقی کے ساتھ لسانی ترقی کو بھی یقینی بنانا چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT