Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کرنے بی جے پی کا مطالبہ

اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کرنے بی جے پی کا مطالبہ

ریاست کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور مباحث پر زور
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست کو درپیش مختلف مسائل پر مباحث اور تبادلہ خیال کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے ۔ پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے پارٹی رکن اسمبلی این وی وی ایس پربھاکر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ای میل کا افشاء اور بلیک میل کی سیاست میں ملوث ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمسیٹ پرچوں کا افشاء ، میاں پور اراضی اسکام ، نعیم کیس اور ڈرگس مافیا کیس سے متعلق اطلاعات کو ای میلس کے ذریعہ تاکہ کچھ لوگوں کو بلیک میل کیا جاسکے ۔ مسٹر پربھاکر نے کہا کہ گذشتہ 3 برسوں میں ایک بھی کیس حل نہیں ہوا اور نہ کسی کمیٹی نے اب تک رپورٹ پیش کی ہے ۔ ایمسیٹ پرچوں کے افشاء ، نعیم کیس وغیرہ میں اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ صرف ای میلس کے ذریعے اطلاعات کا افشاء کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں کئی مسائل پر غور و خوض اور مباحث کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ اس لیے اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کیا جانا چاہئے ۔ صدارتی انتخاب کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے کانگریس پارٹی صدمہ کا شکار ہے اور اب نائب صدارتی عہدہ کے لیے بھی بی جے پی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے ۔ اس کے لیے دراصل کوئی مقابلہ میں نہیں ہے ۔ انہوں نے نائب صدارتی امیدوار ایم وینکیا نائیڈو کے تعلق سے کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کے بیان پر بھی تنقید کی ۔

TOPPOPULARRECENT