Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ’’اسمبلی کی حفاظت میں ناکام یوپی حکومت، عوام کی تحفظ کیسے کریگی‘‘

’’اسمبلی کی حفاظت میں ناکام یوپی حکومت، عوام کی تحفظ کیسے کریگی‘‘

تحقیقات کا حکم دیکر آدتیہ ناتھ ذمہ داری سے سبکدوش نہیںہوسکتے : کانگریس
نئی دہلی ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے واقعہ پر کانگریس نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ وہ (یوگی آدتیہ ناتھ) ریاست کے عوام کی کس طرح حفاظت کریں گے جبکہ ریاستی مقننہ کی حفاظت کو یقینی نہیں بناسکے۔ کانگریس نے کہا کہ محض این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتے۔ اے آئی سی سی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجیوالا نے سوال کیا کہ ’’آیا یہی اترپردیش کی سیاسی قیادت بشمول چیف منسٹر و ریاستی اسمبلی کی حفاظت میں خود کو بے بس محسوس کررہی ہے۔ آدتیہ ناتھ کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری سے پہلوتہی نہ کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر کوئی حکومت ریاستی اسمبلی کو نہیں بچا سکتی تو کس طرح وہ عوام کو بچاسکتی ہے؟ یہ قابل مذمت ہے۔ آدتیہ ناتھ کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنا چاہئے‘‘۔ اسمبلی کے احاطہ میں موبائیل فون لانے کی اجازت نہ دینے آدتیہ ناتھ کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے سرجیوالا نے کہا کہ چیف منسٹر معمولی باتوں میں الجھتے ہوئے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT