Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیلئے مرکز سے نمائندگی

اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیلئے مرکز سے نمائندگی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے مرکز سے یہ مکرر درخواست کی ہے کہ ریاست میں اسمبلی نشستوں کی تعداد 119 سے بڑھاکر 153 کردی جائے ۔ تلنگانہ چیف سکریٹری راجیو شرما نے آج اس خصوص میں مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہریشی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور بتایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل 2 جون 2014 کو عمل میں لائی گئی ۔ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کو سماجی انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت ہند کو چاہئے کہ یہ مطالبہ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں ۔

TOPPOPULARRECENT