Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / اسمبلی کی کارروائی سوشل میڈیا پر ٹیلی کاسٹ کرنے کی پاداش میں ایم ایل اے معطل

اسمبلی کی کارروائی سوشل میڈیا پر ٹیلی کاسٹ کرنے کی پاداش میں ایم ایل اے معطل

گوہاٹی۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں اپوزیشن پارٹی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے ممبراسمبلی امین الاسلام کو اسمبلی سے تین دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔ اسمبلی کی کارروائی سوشل میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔اسمبلی اسپیکر ہتیندر ناتھ گوسوامی اسمبلی کی تادیبی کمیٹی کی سفارش پر مسٹر امین الاسلام کو معطل کیا ہے جبکہ مسٹر امین خود بھی تادیبی کمیٹی کے رکن ہیں۔ مسٹر امین الاسلام نے اسمبلی اسپیکرکی اجازت کے بغیر تین فروری کو اسمبلی میں اپنی تقریر کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا تھا۔پارلیمانی امور کے وزیر چندر موہن پٹواری نے اس بارے میں اسپیکر سے تحریری شکایت کی تھی، جسے انہوں نے تادیبی کمیٹی کے پاس بھیج دیا تھا۔مسٹر امین الاسلام کو آئندہ آٹھ فروری تک کے لئے معطل کر دیا گیا ہے ۔ اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کے دوران انہیں ایوان چھوڑ کر جانے کے لیے کہا جس کا انہوں نے احترام کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT