Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی کے قریب میٹرو ریل کام تیز کرنے کی ہدایت

اسمبلی کے قریب میٹرو ریل کام تیز کرنے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : باغ عامہ اور حج ہاوز کے سامنے اسمبلی اسٹیشن پر میٹرو ریل کاموں میں تیزی پیدا کی جائے گی ۔ حیدرآباد میٹرو ریل منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے انجینئرس کو ہدایت دی کہ وہ اسمبلی اسٹیشن کے باقی دو پلرس کا کام جلد مکمل کرلیں تاکہ اس روڈ پر اس ماہ کے ختم تک دو رخی راستہ بحال کیا جاسکے ۔ این وی ایس ریڈی نے خیریت آباد میں میٹرو اسٹیشن کاموں کا معائنہ کیا ۔ ایچ ایم آر اور پولیس عہدیداروں نے ملک پیٹ میں اوور بریج کی تعمیر کے کام اور او ایم سی نامپلی میں اسٹیشن تعمیر کرنے کے کام کا معائنہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT