Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ، مارش کی انڈیا اے کیخلاف سنچریاں

اسمتھ، مارش کی انڈیا اے کیخلاف سنچریاں

برابورن اسٹیڈیم میں ٹور میچ کا پہلا دن ۔ آسٹریلیا 327/5
ممبئی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا A کے بولرز بڑی حد تک غیرمؤثر ثابت ہوئے، جس نے اسٹیو اسمتھ اور سینئر بیٹسمن شان مارش کو بہ آسانی سنچریاں بنانے کا موقع فراہم کیا جبکہ آسٹریلیا نے اپنے ٹسٹ ٹور کی شروعات آج یہاں سہ روزہ وارم اپ میچ میں متاثرکن انداز میں کی ہے۔ دو بیٹسمنوں کی سنچریوں کے بل بوتے پر جو دونوں ہی ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا نے برابورن اسٹیڈیم میں بے کیف انڈیا اے بولنگ اٹیک کے خلاف میچ کے پہلے روز اسٹمپس تک 327/5 اسکور کرلئے۔ کھیل کے ختم پر مچل مارش (16) اور میتھیو ویڈ (7) ناٹ آؤٹ بیٹسمین رہے۔ اسمتھ اور مارش تب یکجا ہوئے جب دورہ کنندگان نے اوپنرز ڈیوڈ وارنر (25) اور میاٹ رینشا (11) ٹیم اسکور 55 پر کھو دیئے۔ اسمتھ اور مارش پر ہوم ٹیم کے اٹیک کا کچھ اثر دکھائی نہیں دیا اور وہ تیسری وکٹ کیلئے 156 رنز جوڑتے ہوئے یکے بعد دیگر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔میڈیم پیسر نودیپ سائنی (2/27) نے وارنر اور رینشا کو اپنے چھ اوور کے اسپل میں آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT