Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ آسٹریلیا کے ونڈے کیپٹن

اسمتھ آسٹریلیا کے ونڈے کیپٹن

سڈنی ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا نے آج تازہ دم اسکواڈ کو نامزد کیا جو انگلینڈ کے خلاف ونڈے انٹرنیشنلس کھیلے گا، جس میں نوجوان اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنایا گیا جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنیس، اسپنر ایشٹن آگر اور بیٹسمن جو برنس کے کریئر کی شروعات طئے ہے۔ آسٹریلیا نے 50 اوور کے کھیل میں اپنا پانچواں ورلڈ کپ مارچ میں جیتا لیکن تب سے وکٹ کیپر براڈ ہاڈین اور ٹسٹ کیپٹن مائیکل کلارک اس فارمٹ سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ فاسٹ بولرز مچل جانسن اور جوش ہیزلووڈ کو بھی آرام دیا جارہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ناکامیاب ایشز مہم سے قبل ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ او ڈی آئیز کا پہلا میچ 3 ستمبر کو ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلیا 27 اگسٹ کو واحد او ڈی آئی آئرلینڈ کے خلاف اور پھر انگلینڈ کے ساتھ T20 میچ 31 اگسٹ کو کھیلے گا۔ معلنہ اسکواڈ یوں ہے: اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ایشٹن آگر، جارج بیلی، جو برنس، ناتھن کولٹر نائل، پیٹرک کمنس، گلن میکسویل، مچل مارش، جیمز پیٹنسن، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنیس، میتھیو ویڈ، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، کیمرون بوائس (صرف T20)۔

TOPPOPULARRECENT